Click here for more information

Earn Online Without Investment Click Here to Make Account

misri sadar hussni mubarak nai istifa day diya مصری صدر حسنی مبارک مستعفی، تحریر اسکوائر پر جشن

By admin on Friday, February 11, 2011 with 0 comments

مصری صدر حسنی مبارک مستعفی، تحریر اسکوائر پر جشن
مصر کے صدر حسی مبارک نے استعفیٰ دے دیا، ان کے استعفے کی خبر سن کر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کئی دنوں سے تحریر اسکوائر پر مقیم مظاہرین میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا۔
اس سے قبل صدر حسنی مبارک کے قوم سے خطاب کے بعد مظاہرین مارچ کرتے ہوئے صدارتی محل کے باہر جا پہنچے تھے اور ان کے استعفے تک وہیں رکنے کا عزم ظاہر کیا تھا جبکہ صدر حسنی مبارک نےقوم سے خطاب میں استعفٰی دینے سے انکار کرتے ہوئے بعض اختیارات نائب صدر عمر سلیمان کو منتقل کرنے کا اعلان کیاتھا جسے عوام نے مترد کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ غیر ملکی دباؤ پر استعفٰی نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مصری فوج اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنائے گی اور ستمبر تک انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہوجائے گا اور وہ آئندہ الیکشن میں حصہ بھی نہیں لیں گے۔ صدارتی خطاب سے قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں جمع لاکھوں مظاہریں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور استعفے کا اعلان سننے کے منتظر مظاہرین نے خطاب مسترد کرتے ہوئے جوتے اٹھا کر احتجاج کیا تھا۔ نائب صدر عمرسلیمان نے قوم سے خطاب میں مظاہرین سے منتشر ہوجانے کی اپیل کی لیکن مظاہرین نے صدر حسنی مبارک کے مستعفی ہونے تک ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

Category: World News Urdu

POST COMMENT

0 comments:

Post a Comment