Click here for more information

Earn Online Without Investment Click Here to Make Account

راچی میں دہشت گردی کے خلاف متحدہ کا یوم احتجاج Day of protest against terrorism in Karachi Mutahda

By admin on Tuesday, August 23, 2011 with 0 comments

 Day of protest against terrorism in Karachi Mutahda
متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں قتل و غارت گری کے واقعات کے خلاف آج ملک بھر میں یوم سوگ و مذمت منا رہی ہے جس کے سبب شہر میں آج تمام قسم کا پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور سڑکیں ویران ہیں ۔ کراچی کی تمام تاجر تنظیموں اور صنعت کاروں نے گزشتہ شب ہی سوگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی مراکز ، فیکٹریاں اور صنعتی یونٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
ادھر تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھی سوگ کی حمایت میں آج چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کراچی میں آج ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں ۔ ٹرانسپورٹ تنظیموں کی جانب سے بھی آج منائے جانے والے یوم سوگ ومذمت کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔ شہر کے تمام پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی کل رات سے بند ہیں۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار نے گزشتہ روز کراچی میں دیگر ارکان کیساتھ پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم نہ کیاگیا تو آئین کے مطابق ہر اقدام کریں گے اور ہرفیصلہ کرنے میں آزادہوں گے۔
متحدہ نے عوام سے آج گھروں پر سیاہ پرچم لہرانے اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Category: Karachi News Urdu , Pakistan News Urdu

POST COMMENT

0 comments:

Post a Comment