Click here for more information

Earn Online Without Investment Click Here to Make Account

Karachi News Updated | Due to poor law and order situation is the loss of billions every day, experts

By admin on Tuesday, August 23, 2011 with 0 comments

Due to poor law and order situation is the loss of billions every day, experts
منگل, 23 اگست 2011 15:23
کراچی،       شہر میں امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال صنعتی سرگرمیوں میں 50 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے معاشی ماہرین کے مطابق اگرشہر کے حالات ٹھیک ہوں تو شہر کے 6 صنعتی زونز کی ایک دن کی پیداوار کم وبیش 22 ارب روپے بنتی ہے، اگر صنعتی عمل چلتا رہے تو حکومت کو یومیہ تقریباً 4 ارب روپے حاصل ہوتے ہیں۔ ماہین کے مطابق لیکن شہر میں امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے صنعتی سرگرمیاں 50 فیصدکم ہوچکی ہیں، ماہرین کے مطابق خراب صورتحال کی وجہ سے شہر وملک کا یومیہ پیداواری نقصان 11 ارب روپے اور گذشتہ سات دن میں 77 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔ حکومت کے لئے اس صورتحال کا مطلب 14 ارب روپے ٹیکسوں کا نقصان ہے۔ شہر کی کاروباری سرگرمیوں کی بدحالی محض صنعتوں تک محدود نہیں بلکہ چھوٹی دکانوں تک بھی پھیل رہی ہے۔ رمضان کا آخری عشرے میں لوگ عید کی تیاری کررہے ہوتے ہیں۔ لیکن اس سال کام گذشتہ سال کا 30 فیصد بھی نہیں ہے جبکہ خریدار بھی جان جانے کے خوف سے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ کاروباری عمل ایک پہئے کی مانند ہے اگر روان دوان ہیں توٹھیک اگر ٹھر جائے تو پوری سپلائی چین کو استوار کرنے میں سالوں گذر جاتے ہیں۔

Category: Karachi News Urdu , Pakistan News Urdu

POST COMMENT

0 comments:

Post a Comment