Showing posts with label Breaking News Urdu. Show all posts
Showing posts with label Breaking News Urdu. Show all posts
کوہاٹ ٹنل میں خودکش حملہ، پانچ افراد جاں بحق، انیس زخمی
کوہاٹ ٹنل میں خودکش حملے اور آئل ٹینکر میں دھماکے سے دو خواتین سمیت
پانچ افراد جاں بحق اور انیس زخمی ہوگئے۔ شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خودکش کار بمبار نے ٹنل میں بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑا دیا۔ جس سے پانچ افراد زخمی ہوئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں پانچ سو کلو گرام بارودی مواداستعمال کیا گیا۔ دوسرا دھماکا ٹنل کے باہر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ آئل ٹینکر میں ہونے والے اس دھماکے سے مسافر کوچ تباہ ہوگئی۔ جس میں سوار دوخواتین سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوہاٹ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال میں ایک شدید زخمی بھی دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں اسسٹنٹ آپریشن منیجر کوہاٹ ٹنل راحت شاہ اور اسٹاف ممبر وحید شاہ بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے ٹنل کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزز نے علاقے کو سیل کرکے کوہاٹ روڈ، ٹنل اور انڈس ہائی وے کو مکمل طورپر بند کر دیا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)








