By admin
on
Tuesday, August 23, 2011
with
0 comments
Warning the government to Allowance | سندھ حکومت کی بھتہ خوروں کو وارننگ
Karachi Updatesمنگل, 23 اگست 2011 15:50
کراچی، اجلاس میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور شرپسندوں، دہشتگردوں اور عوام دشمن قوتوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے پابندی عائد شدہ کالعدم 25 تنظیموں، جن میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ وغیرہ شامل ہیں، انہیں وارننگ دی گئی کہ وہ اپنی ہر طرح کی سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کردیں اور اپنے دفاتر بند کردیں۔ اجلاس میں مختلف اداروں کے ذریعے ان کی سرگرمیوں کے متعلق انکوائری کی جائے گی اورانہیں تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو ختم کردیں بصورت دیگر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں کل وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونیوالے سندھ کابینہ کے اجلاس کی روشنی میں پولیس اور رینجرز کی طرف سے کل رات سے نفری کی تعیناتی کے بعد سے کئے گئے انتظامات واقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کی گئی کارروائی کے تحت حاصل ہونے والے نتائج کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کل یوم حضرت علی رضہ اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی طرف سے کئے گئے مربوط اقدامات اور منصوبہ بندی کی تعریف کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں یوم علی رضہ اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر چار ہزار جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی اور منظم، موثر اور مثبت حکمت عملی کی وجہ سے صوبہ بھر میں خاص طور پر کراچی میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس سندھ اور قائم مقام ڈی جی رینجرز سندھ کو احسن اقدامات پر مبارکباد دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھتہ خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جوکہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے کراچی میں تاجروں میں منافرت پھیلانے اور امن امان کی صورتحال خراب کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ اجلاس میں تمام ڈی پی اوز اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تاجروں، بیوپاریوں اور صنعتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سائیٹ کراچی سے چھ(6) بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں شرپسندوں اور بھتہ خوروں کو وارننگ دی گئی کہ وہ فوری کراچی چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ کارروائی عبرتناک ثابت ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی اور دیگر صوبوں سے کراچی آنے والی بسوں کی چیکنگ کی جائے گی جوکہ مختلف طریقوں سے اسلحہ، بارود، منشیات اور دیگر ممنوع اشیا کراچی لاتے ہیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں داخلہ کے راستوں کو کم کیا جا رہا ہے، تاکہ مجرموں، شرپسندوں اور ملک دشمن قوتوں کی سرگرمیوں کو محدود کیا جائے اور اسلحہ اور دیگر غیر قانونی اشیا و منشیات کی آمد و رفت پر کنٹرول کیا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا دوسرے صوبوں سے آنے والی پسینجر بسوں کی سخت تلاشی لی جائے گی اور بدامنی اور دہشتگردی کا سبب بننے والے سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کا سدباب کیا جا سکے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان، آئی جی پولیس سندھ واجد علی درانی،قائم مقام ڈی جی رینجرز سندھ برگیڈیئرظفر اقبال،ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سعود مرزا، وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری علم الدین بلو اور دیگر نے شرکت کی
Category:
Karachi News Urdu
,
Pakistan News Urdu
POST COMMENT
0 comments:
Post a Comment